لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار

بدھ 28 جون 2023ء

لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نےمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے ، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرکے فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا ہے،جس نے بتایا ہے کہ اس نے ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کے ساتھ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی، دس لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم کے مطابق اس نے ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول بھی کیا ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور جلسے /جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا، ملزم کے مطابق اس کے بعد معاہدے کے تحت اس نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور