پی آئی اے میں ملازمین کی بھرتی،سپریم کورٹ نے آڈیٹرزکو طلب کر لیا

منگل 20 جون 2023ء

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، پی آئی اے کے وکیل نے کہا سپریم کورٹ سے کیبن کریو سمیت 250 ملازمین کی اجازت طلب کی گئی ہے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے آپریشنز اور فنانس سے متعلق سوالات پوچھے تھے، عدالتی سوالات کے جوابات جمع کروادئیے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ پی آئی اے کے پاس اس وقت کتنے جہاز اور عملہ ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا پی ائی اے کے پاس 31 جہاز ،341 کریو ہے، کیبن کریو انتہائی لازمی ہے، نمائندہ پی آئی اے نے کہا بہت سے روٹس پر عملہ کی عدم دستیابی کے باعث فلائیٹس نہیں چلا سکتے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کیا بات کر رہے ہیں جب جہاز ہی نہیں تو کیسے چلائیں گے؟کیا پی آئی اے منافع کما رہی ہے؟پی ائی اے حکومت سے کتنی گرانٹ لیتی ہے؟ نمائندہ پی آئی اے نے جواب دیا گزشتہ مالی سال میں 88 ارب کا خسارہ ہوا، اگر سابقہ خسارے کو پی آئی اے سے علیحدہ کردیا جائے تو بہتری ہو سکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاگزشتہ 9ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا پی آئی اے نے سارے حج آپریشنز آؤٹ سورس کردئیے ہیں، جہاز ہی نہیں تو آپریشنز کیسے چلیں گے، کیس کی سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی گئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام