شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ،دو دہشتگرد ہلاک،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 04 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے اور دو زخمی ہیں دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین بہادری سے لڑتے ہوئےشہید ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے