آڈیو لیکس کمیشن کیس،وفاقی حکومت نے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ بنچ پر اعتراض کر دیا

منگل 30 مئی 2023ء

وفاقی حکومت نے متفرق درخواست آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں کے مقدمہ میں جمع کرائی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں،تینوں معزز ججز پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں،وفاقی حکومت نے آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 مئی کو سماعت کے دوران چیف جسٹس پر اٹھے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی، انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلقہ ہے،عدالتی فیصلوں اور ججز کوڈ آف کنڈیکٹ کے مطابق جج اپنے رشتہ دار کا مقدمہ نہیں سن سکتا،ماضی میں ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اعتراض پر خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا،مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلقہ ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف