پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن

منگل 30 مئی 2023ء

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،، پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا گزشتہ سماعت پر بھی انور منصور کی مرضی کی تاریخ دی گئی،، ہم اپ کی مرضی کی تاریخ دیتے ہیں۔معاون وکیل نے بتایا انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن میں پیشی کا تو پھر کسی کو وقت نہیں ملے گا، دس ماہ بعد بھی کیس کی سماعت شروع نہیں ہوسکے گی۔ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلئے پی ٹی آئی کے وکیل کو آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف