فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

پیر 29 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکوئٹہ گیریژن کادورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا، جس کے دوران آرمی چیف نے روایتی،غیرروایتی آپریشنل تیاریاں برقراررکھنےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے ففتھ جنریشن وار فیئرسےنمٹنےپرتوجہ مرکوزکرنے پربھی زور دیا، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی ہر کوشش ناکام بنا دی جائےگی، عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیداکرنے کے خواہشمند کامیاب نہیں ہونگے، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے، عوام نےاپنی منفردمحبت سےدشمن کےمذموم عزائم کومنہ توڑجواب دیا،آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئےاندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج دنیاکی مضبوط ترین افواج میں سےایک ہے، اہل پاکستان کی بےمثال حمایت سےپاک فوج کوکوئی نہیں روک سکتا، آرمی چیف نےکوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئےمختلف فلاحی اسکیموں کابھی دورہ کیا جبکہ آرمی چیف کےکوئٹہ گریژن پہنچنےپرکمانڈرکوئٹہ کورنےاستقبال کیا،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام