جی ایچ کیو گیٹ حملہ،بارہ ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم

پیر 29 مئی 2023ء

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کی جانب سے تھانہ سول لائیز اور تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمات میں الگ الگ حکم نامے جاری کیے گئے ہیں۔ تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں جاری حکم نامے کے مطابق کمانڈنگ افسر فرحان نظیر قریشی نے اڈیالہ جیل میں جوڈیشل کسٹڈی میں موجود ملزمان علی حسین، لعل شاہ، شہریار ذوالفقار اور فرحاد خان کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ملزمان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3، 7 اور 9 اور آرمی ایکٹ کی دفعہ 2 ون ڈی کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کا مقدمہ صرف فوجی عدالت میں ہی چل سکتا ہے۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا جاتا ہے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں جاری حکم نامے میں عدالت نے ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان،محمد عبداللہ،راجہ دانش،اسود،حسن اور نادر کو کمانڈنگ افیسر محمد یاسر نواز چیمہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ