سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل |
|
بدھ 24 مئی 2023ء | |
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر پی پی پی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے |