وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سالانہ تھیم ڈے کا انعقاد

پیر 22 مئی 2023ء

سالانہ تھیم ڈے کا آغاز طلباء کے پرجوش مارچ پاسٹ ہوا جس کے بعد طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرکے بھرپور پرفارمنس دی۔جسے حاضرین نے پرجوش داد کے ذریعے سراہا ثقافتی تھیم ڈے کے موقع پر طلبہ و طالبات نے لذیذ کھانوں اور مشروبات کے سٹالز لگائے۔ تھیم ڈے میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس طلباء و طالبات کے روایتی اور علاقائی پروگراموں کو حاضرین نے بہت پسند کیا اور داد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایم ڈی سی آر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید نے تھیم ڈے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اپنی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بنا پر ملک بھر میں ایک جدا گانہ حیثیت رکھتا ہے ، تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء و طالبات میں نصابی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں سے قائدانہ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ شخصیت کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ جو بعد ازاں میڈیکل کے شعبہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور پیشہ ورانہ زندگی کو کو آگے بڑھانے میں موقع فراہم کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات بھی دئے گئے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔