نو مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملہ،ہوشربا تفصیلات منظر عام پر

بدھ 17 مئی 2023ء

تفصیلات کے مطابق دوپہر 2:35 سے لے کر 2:40 تک پرتشدد مظاہرین زمان پارک لاہور میں اکٹھے ہونا شروع ہوئے، 2:55 سے 3:20 کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شر پسند قائدین لبرٹی چوک پہنچے، سہ پہر 4:05 پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رْخ کیا ، 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاوٴ برج پر پہنچا ہوا تھا، شام 5:15 پر پہلا دھاوا جناح ہاوٴس پر بولا گیا جو 25-30 افراد پر مشتمل تھا لیکن اْسے واپس دھکیل دیا گیا، 5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاوٴس بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی ، 5:30 سے 6 بجے تک ان شرپسندوں نے بھرپور انداز میں جناح ہاوٴس میں شدید توڑ پھوڑ کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا، 6:07 پر جناح ہاوٴس کو مکمل جلا دیا گیا ،6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید کمک جناح ہاوٴس پہنچ گئی ، جنہوں نے تباہ کاریوں میں اپنا کردار ادا کیا، 6:13 پر مزید ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاوٴس پہنچ گیا، 6:30 سے 7:55 تک تقریباََ 2ہزار لوگوں نے اجتماعی طور پر جناح ہاوٴس کومکمل تباہ کر دیا اورتباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا ، اس کے ساتھ ساتھ شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر پر بھی حملہ کر کے تباہی مچائی، اس کے علاوہ ملک کے باقی علاقوں میں تقریباً دو سوسے زائد جگہوں پر ۲ سے تین گھنٹے کے ٹائم میں ان شر پسندوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جو سارے پاکستان نے اپنی آنکھوں سے دیکھی، ان ہوشربا انکشافات سے یہ واضح ہوتا ہے کے جناح ہاوٴس پر پوری منصوبہ بندی اور کوارڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا تھا جس میں چند شر پسند رہنماوٴں کی براہ راست شرکت اور راہنمائی شامل تھی،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم