سپریم کورٹ بار کے ڈی سیٹ ارکان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری

جمعه 05 مئی 2023ء

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری بار کو پاکستان بار کی جانب سے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا بار کونسلز کا آپس کا معاملہ براہ راست بنیادی انسانی حقوق سے کیسے جڑا ہوا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہاں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے معاملات سپریم کورٹ دیکھے گی؟ عابد زبیری نے جواب دیا عدالت سے شوکاز نوٹس کو معطل کر کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بحال کرنے کی استدعا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس ابھی تو ہم نے معاملے کے قابل سماعت ہونے کو دیکھنا ہے کیسے ہم نوٹس معطل کرسکتے ہیں، جسٹس عائشہ ملک نے کہا آپ کا کیس ہے کہ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو ڈی سیٹ کرنے کا اختیار نہیں،انضباطی کمیٹی میں کیا سپریم کورٹ کا جج بیٹھتا ہے؟ شعیب شاہین نے جواب دیا انضباطی کمیٹی میں جسٹس یحییٰ آفریدی بیٹھتے ہیں، جسٹس عائشہ ملک نے کہا جن کو ڈی سیٹ کیا گیا انہوں نے اپنے آگے معاملات کو کسی اور کو تفویض تو نہیں کیا، عابد زبیری بولے عدالت نے حکم معطل نہ کیا تو حفظہ بخاری میری جگہ چارج سنبھال لیں گی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ ہم سے کیوں غیر قانونی کام کرانے چاہتے ہیں؟ ہم پاکستان بار کونسل کا نوٹس معطل نہیں کر سکتے، ہم تفصیلی حکم جاری کرینگے،عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معاملات سے متعلق حکم امتناع جاری کر دیا کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔