پاکستان ملٹری کا اکیڈمی میں مختلف کورسز کی تکمیل پر پاسنگ آئوٹ پریڈ

هفته 29 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66 ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں فلسطین، بحرین، عراق، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈز سے نوازا، 147ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عبداللہ بن طارق کو اعزازی شمشیر جبکہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر علی عامر کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سری لنکا کے بٹالین سپورٹس سارجنٹ پاسندو دیانند کو دیا گیا، 13ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد عدنان منور کو آرمی چیف کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا جبکہ 66 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر عادل علی، 21 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس سارجنٹ میجر فاطمہ خالد اور چھٹے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے کورس انڈر آفیسر سلمان خان کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا، آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی، قبل ازیں آمد پر کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔