لکی مروت میں دہشتگردوں کے تین حملے پسپا،سات دہشتگرد مارے گئے،تین سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعه 28 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں مختلف مقامات پر بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کے تین حملے مختصر وقت کے دوران ناکام بنا دیئے، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 مزید دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوشہرہ کے 40 سالہ نائب صوبیدار تاج میر، ایبٹ آباد کے 38 سالہ حوالدار ذاکر احمد اور ڈی آئی خان کے 29 سالہ سپاہی عابد حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریش کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام