ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد مارے گئے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 26 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوئے، اس دوران دھشتگردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمد کیا گیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پشاور کے 24 سالہ سپاہی باسط علی اور چارسدہ کے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کیا گیا،ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے ناسُور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ان کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی