امریکی ریاست ٹیکساس کے فارم ہاؤس میں دھماکہ،ہزاروں گائیں ہلاک

جمعه 14 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ نے بھی 18 ہزار سے زائد گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش جاری ہےتاہم ابتدائی طور پر انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی ہوئی اور دھماکہ ہوا انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی