نواز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے

اتوار 09 اپریل 2023ء

سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آپس میں رابطے جاری ہیں، 3 حکومتی بڑوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق کہ تینوں رہنماؤں کے مابین اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق امور اور جوڈیشل کونسل سے متعلق آئین اور قوانین میں ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اور اتفاق ہوا کہ پارلیمانی ججز کمیٹی کے ذریعے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری ہوگی۔ رہنماؤں نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا پوسٹ آفس کا کردار ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے کے لیے فاروق نائیک کی تجاویز کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔تینوں رہنماؤں میں توہین عدالت کے قانون میں ترامیم پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور حکمران اتحاد کے قانونی و آئینی ماہرین کو عدالتی اصلاحات کے حوالے سے الگ الگ مسودہ قانون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان