شمالی وزیرستان میرعلی میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعه 31 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد