عام انتخابات اکتوبر میں ہونگے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

جمعه 24 مارچ 2023ء

وزیردفاع خواجہ محمدآصف کا غیرملکی میڈیاسےگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان نے غیرآئینی طورپرقومی اسمبلی توڑی،عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادآئینی طریقے سےلائی گئی،لیکن عمران خان نےتحریک عدم اعتمادکےبعدغیرقانونی اقدامات اٹھائے،حکومت کےخاتمے کےبعدہرمقام پرغیرقانونی اقدام اٹھایا،سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سائفر کے ذریعے عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا ،یہ لوگ اب اس میں مدد کیلئے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں ،تحریک انصاف کامنفی رویہ سب کےسامنے ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان بضدہےکہ عدالتوں کےسامنے پیش نہیں ہوگا،عمران خان اوراس کےکارکن عدالتوں کوتضحیک کانشانہ بنارہے ہیں،وہ جتھوں کولے کرعدالت پہنچتاہے،جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ گئی تو ان پر حملہ کیا گیا،پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایساغیرقانونی اقدام کسی سیاستدان نے نہیں کیا،دنیا میں کہیں بھی کوئی ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا ، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں نے پروقار اندازمیں سیاست کی،نواز شریف نے لندن سے آکر اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی،نواز شریف کو تین بار حکومت سے نکالا گیا،لیکن کبھی نواز شریف نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،عمران خان کےدورحکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کونشانہ بنایاگیا،گرفتاریاں کی گئیں،عمران خان کے دورحکومت میں مجھے بھی گرفتارکیاگیا،تین سال تک میرے اہل خانہ عدالتوں کاسامناکرتے رہے،عمران خان دورمیں جس طرح اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنایاگیا ایساکسی جمہوری دورمیں نہیں ہوا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان روزایک نیاآئینی بحران پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی،ان کا کہنا تھا کہ وہمسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہے اور پر تشددکارروائیوں پر یقین رکھتےہیں،عمران خان اپنے قتل کےبارے میں ایک نیاسازشی بیانیہ بنارہے ہیں،عمران خان مسلسل حقائق کےخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں،خواجہ آصف نے واضح کیا کہ عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد