پی ٹی ائی نے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ چیلنج کردیا

اتوار 12 مارچ 2023ء

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا پندرہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنےکی کوشش کررہی ہے جب کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے، تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہونی ہے اور پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا۔ درخواست میں مزیدکہا گیا ہےکہ اس سے پہلےکسی شہر میں پی ایس ایل میچ کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا