سکھر،مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

جمعه 10 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے کے دوران پاک افواج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی، مریم نواز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ‎ قانون کےمطابق مقدمے کے لیے درخواست سرگودھا کی عدالت میں ہی دائرکی جاسکتی ہے۔ ‎ فریقین کے دلائل سننےکے بعد ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ممتاز سولنگی نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکی درخواست مستردکردی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے