الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی

منگل 07 مارچ 2023ء

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرایا، چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر سماعت سے روکا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس کی سماعت کرنا سخت ایکشن تو نہیں ہے، کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت سے نہیں روکا، درخواست گزار محمد آفاق کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز غلط ایڈریس اور تاریخ پر موصول ہوئے، ایسا قدم الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطی ہے، اونچا بولنے پر الیکشن کمیشن نے محمد افاق کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اونچا بولنے سے آپ ہم پر دبائو نہیں ڈال سکتے، الیکشن کمیشن نے محمد افاق کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا،الیکشن کمیشن نے محمد افاق کی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ