ملک کے مختلف حصوں میں ادویات کی قلت،مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

پیر 06 مارچ 2023ء

تفصیلات کےمطابق دواساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی ادویات سمیت کئی اینٹی بائیوٹک ادویات مارکیٹ میں نایاب ہوگئی ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک کی قلت ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ادویہ ساز کمپنیوں کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکومت کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر رکھی ہے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام