دشمن خوش فہمی میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا منہ تواڑ جواب دیں گے،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا عسکری قیادت کا پیغام

پیر 27 فروری 2023ء

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل احمد شریف کے ٹویٹ پیغام کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور مسلح افواج نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4سال مکمل ہونے پرقوم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ بھرپور عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا ،بھارت نے پلوامہ کے فالس فلیگ جھوٹے حملے کو بہانہ بنا کر ایک فرضی ہدف پر بزدلانہ حملہ کیا، جس پر پاکستان کی جانب سے جرات مندانہ، پرعزم اور نپا تلا ردعمل دے کر بھارتی مذموم عزائم ناکام بنا دیئے گئے ، یہ دن اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت نہ صرف مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہیں ، مسلح افواج تیار ہیں کہ اگر جارحیت مسلط کی گئی تو جنگ کو واپس دشمن تک لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ، اگر دشمن نے کسی غرور اور خوش فہمی میں کو ئی مہم جوئی کی تو پاکستان کی مسلح فوج قوم کے تعاون سے اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا