پمز یا پولی کلینک سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست دائر

هفته 25 فروری 2023ء

درخواست میں ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کا پولی کلینک یا پمز ہسپتال اسلام آباد سے طبی معائنہ کروایا جائے،عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے، عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فایدہ اٹھارہےاور عدالت پیش نہیں ہورہے، ایف آئی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے، عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسر ہسپتال کی جمع کروا رہے،شوکت خانم ہسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے،اسلئے عمران خان کا پمز یا پولی کلینک ہسپتال سے طبی معائنہ کروانا چاہیے،پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتاہے، عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام