افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،سپریم کورٹ نے کسٹم حکام سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 22 فروری 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا کس قانون کے تحت کسٹم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کو چیک کرتا ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کسٹم حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا این ایل سی سیل سامان افغانستان لے جارہا ہے کیا آپ کو اس پر شک ہے؟ قانون کے مطابق کوئی قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے نہ ہی اشیاء لے جانے پر پابندی ہے، کسٹم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سپروائز تو کرسکتا ہے لیکن کیا سیل سامان کھول سکتا ہے؟کیا کسٹم ایک دم کسی بھی سامان کو کہیں بھی کھول کر کسی کو ہراساں کرسکتا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر کسٹم کے کیا اختیارات ہیں مکمل رپورٹ دیں، عدالت نے کسٹم حکام سے چوبیس فروری تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا