گرفتاری دینے کےلئے شیر کا جگر چاہیئے،مریم نواز

اتوار 19 فروری 2023ء

۔ راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور وہ گھڑیاں چوری کرنے میں مصروف رہا، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی صورت میں بارودی سرنگیں بچھائیں، القادر یونیورسٹی میں عمران خان نے قوم کو پچاس کروڑ کا ٹیکہ لگایا، رنگ روڈ منصوبے میں بھی کرپشن کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پنڈی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نوازشریف نے اقتدار میں آکر موٹر وے کا افتتاح راولپنڈی سے کیا، کھیلوں کے میدان نوازشریف کے دور میں آباد ہوئے، پنڈی کا ہر منصوبہ نواز شریف اور شہباز شریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے لیکن ایک ایساحکمران بھی رہا جو چار سال بنی گالا میں چھپا رہا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا چوبیس ہزار ارب کا قرضہ لے کر راولپنڈی میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا جب جب نواز شریف کو ملک ملا تیزی سے نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا،نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف ٹھیک کر دیتا ہے تو اس کو کہتے ہیں چلو بھائی! چھٹی کرو، اس ملک سے نکل جاؤ، نواز شریف اس ملک کا بیٹا ہے اور ادھر ہی واپس آئے گا لیکن پہلے یہ بتاؤ بار بار ملک چھوڑ کر نواز شریف کو جانا کیوں پڑتا ہے؟ ہمارے لوگ کہتے ہیں ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، مہنگائی خان کا دوسرا نام عمران خان ہے، عمران خان اور مہنگائی کو اکھٹے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ن لیگ کے پاس نوجوان نہیں ہیں لیکن اس الیکشن میں پتا چلے گا کہ ن لیگ کے پاس نوجوانوں کی سب سے بڑی فوج ہے، نوازشریف کے دور میں روٹی پانچ روپے اور آٹا پینتیس روپے فی کلو تھا، آئی ایم ایف سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے تھے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آئی ایم ایف کے آگے عمران خان کو نہیں بٹھاناچاہیے؟ عمران خان آئی ایم ایف معاہد ے کی شکل میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا، شہبا ز شریف دن رات ایک کر کے وہ بارودی سرنگیں ہٹا رہا یے مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بحرانوں میں ہے، معیشت صرف بنی گالہ اور زمان پارک کی ٹھیک ہوئی ملک کابیڑہ غرق کیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہوتے چند سال لگیں گے، مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی اور معیشت ٹھیک نہیں کر سکتا، ایک ایک فائل پر دستخط کے عوض پانچ پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، یہ ملک کو لوٹنے پر لگے تھے تو اسی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دس سال اور شہباز شریف کے پنجاب میں دس سال کا موازنہ کریں، پی ٹی آئی کے پاس بتانے کو کوئی منصوبہ نہیں مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا پہلے اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر چڑھ کے آگیا، اب اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے نہیں رہے توعدلیہ کے کاندھوں پر چڑھ کے آنے کی تیاری کر رہا ہے، کل یاسمین راشد ڈوگر کو آڈیو میں کہہ رہی تھی فکر نہ کرو سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں بھی پتہ ہے سپریم کورٹ میں تمہارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، عدالت بار بار بلا رہی ہے مگر یہ کہتا ہےکہ ٹانگ خراب ہے، وہ کون سا پلاسٹر ہے جو کئی ماہ سے اترنے کا نام نہیں لے رہا ہے؟ عدالت تمہیں بلا بلا کر تھک گئی لیکن تم پیش نہیں ہوئے۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج بھی سہولتیں مل رہی ہیں، کیا ایسی سہولتیں نواز شریف کو ملی تھیں؟ نوازشریف کا مذاق اڑانے والا آج خود مذاق بنا ہوا ہے، نوازشریف نے دو سو پیشیاں بھگتیں، آڈیوز تمہاری لیک ہو رہی ہیں اور ججز کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے؟ سہولت کاری تمہاری ہو رہی ہے اور مہم مسلم لیگ (ن) چلا رہی ہے، شرم کرو۔ مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو کہتا ہے کہ جیل بھرو اور خود فون کرکے پوچھتا ہےکہ رات خیریت سے گزرے گی، باہر جھانک کے دیکھتے ہیں ہے کہ خواتین اور بچے کھڑ ے ہیں نا مجھے گرفتاری سے بچانے کیلئے، کیا بزدل آدمی پاکستان کا لیڈر ہو سکتا ہے، گرفتاری دینے کیلئے شیر کا جگر چاہیے، بزدل خان او ر پوری جماعت مل کر بھی ن لیگ کی ایک خاتون رہنما کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، مجھے میری چودہ سال کی بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا، میں نے اپنی بیٹی کو کہا گھبرانا نہیں مجھے میرے باپ کے سامنے گرفتا ر کیا تو میں نے باپ کو کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا جس دن رانا ثنااللہ نے تمہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، لوگوں کو چور چور کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور نکلا، یہ شخص بنی گالہ سے بھاگ کر زمان پارک کے بنکر میں چھپا ہوا ہے،مسلم لیگ ن پاکستان کو ترقی کے راستے پر لائے گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف