سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم دو مارچ کو عائد ہوگی |
|
هفته 18 فروری 2023ء | |
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کر دیا گیا فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست واپس کردی سابق صدر آصف زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی ۔ شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اور اشفاق وڑائچ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئیں ۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے ، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے عدالت نے کہا کہ اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لئے یہ واپس کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کیلئے پندرہ مارچ کی تاریخ رکھ دیں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم کیلئے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے ، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے ۔ کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے |