ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

منگل 07 فروری 2023ء

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ملک میں پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ تحلیل کیا گیا، اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار قائد ایوان کو آئین نے دیا ہے عمران خان اسمبلی نہیں توڑ سکتے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کو شامل ہونا چاہیئے اورسنجیدگی کا مظاہرہ بھی کرنا چاہیئے،دہشتگردی کے خلاف قوم اور ساری سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں انتخابات کا الگ الگ انعقاد ہوا تو انتشار بڑھے گا ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں تھے کہ دو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں،وزرائے اعلیٰ کو دبائو میں لاکر اسمبلیاں توڑی گئیں،لیکن اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام