ترکیہ میں زلزلے سے تباہی،پاک آرمی کے دو امدادی دستے ترکیہ پہنچ گئے

منگل 07 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم شامل ہے ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ریسکیو ماہرین، سونگھنے والے کتوں، تلاشی کے آلات پر مشتمل ہے ، جبکہ میڈیکل ٹیم آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ہے ، اس کے علاوہ ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ 30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی ٹیمیں 6اور 7 فروری کی درمیانی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی کے شہر اڈانا کیلئے روانہ ہوئیں،پاکستانی امدادی ٹیمیں ترک حکومت اوران کے اسلام آباد میں سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے دوران ترک عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں انجام دیں گی ، پاکستانی دستے امدادی کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے، ترجمان کے مطابق پاکستان کے عوام مسلح افواج مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور