نیب ترمیم سے کیسز کا خاتمہ،سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

بدھ 01 فروری 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ ریکارڈ پیش کریں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیسز منتقل ہورہے ہیں، نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، نیب ان مقدمات کے ساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے ہیں ؟ پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے،عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر