قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 26 جنوری 2023ء

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ ایسی حرکتیں اسلامو فوبیا ذہنیت کی عکاس ہیں۔ پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ای سی او کانفرنس میں شرکت کی۔ باکو میں چارٹرآف ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق کے علاوہ تجارتی وعلاقائی رابطوں کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے ایران ازبکستان ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ معصوم کشمیریوں کےخلاف انسانی حقوق کی ورزیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کےخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ پاکستان بھارت دونوں ایس سی او کے ارکان ہیں۔ بھارت اس بار کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ بحیثیت چیئرمین بھارت نے پاکستان کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔