ایف آئی اے میں غیر تربیت یافتہ تفتیشی افسران کی تعیناتی کا انکشاف

هفته 21 جنوری 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سرکلر کے مطابق مختلف اداروں سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران تفتیشی قابلیت نہیں رکھتے،جن کو تفتیشی امور دیئے گئے ہیں،اس بات کے انکاشف نے بعد ایف آئی اے نے موٹروے پولیس اور دوسرے ایسے اداروں سے آئے افسران اور دیگر ملازمین کو تفتیشی عمل کا حصہ بنانے سے روک دیا ہے، سرکلر کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ یکم فروری تک تمام ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی فہرست بناکر رپورٹ پیش کی جائے۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افسران جن کا اپنے ادارے میں تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں انہیں ایف آئی اے میں تحقیقات سے دور رکھا جائے گا ۔موٹروے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایڈمنسٹریٹیو اور ان کی تعلیم کے مطابق ڈیوٹی دی جائیں گے ،ایسے افسران اور اہلکاروں کو ایڈمنسٹریٹیو اور کلیریکل کام دیا جائے گا۔۔۔۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں