دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف خیبر پختونخواہ کے علماٗ نے متفقہ فتویٰ جاری کردیا

پیر 09 جنوری 2023ء

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماٗ نے دہشت گروں اور دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف مشترکہ طور پر فتوی جاری کیا ہے، تفصیلات کے مطابق دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران، علما ء کونسل خیبر پختوانوہ نے دہشت گردکاروائیوں کو مسترد کر دیا، علماٗ کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے،ہر شخص کو جہاد کے اعلا ن کا حق نہیں،قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعی طور پر ناجائز ہے۔ علماٗ نے فتوے میں مختلف احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں امیر کی اطاعت پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ اسلامی ریاست کے دفاع کرنے والوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اُٹھانا اور اعلانِ جنگ کرنا شرعی طور پر ناجائز،حرام اور ریاست کی اطاعت کی خلاف ورزی ہے علماٗ کے مطابق فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اگر مارے جائیں تو شہید ہیں۔ حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے۔ اور اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی قسم کا فتنہ و فساد ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی محاز آرائی، لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اختلافات اور قومیت کے نام پر تخریب و فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں۔ جو شخص ایسا کرے گا وہ پاکستان کے دستور قانون سے بغاوت ہو گا اور جو ایسا کرے گا وہ سزا کا مستحق ہو گا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان