عمران خان پر حملے کا معاملہ،ملزم کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ مکمل

هفته 07 جنوری 2023ء

ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، موبائل فون اور دونوں سموں پر 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے،جبکہ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کے موبائل فون کا تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے،تاہم ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے فون سے ایک نمبر بیرون ملک جبکہ دو مقامی نمبرز کے حوالے سے تفصیلات لی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے