آٹھ ماہ میں ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے،سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ

منگل 03 جنوری 2023ء

تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم خوفزدہ ہے ملک کہاں جارہا ہے؟اپریل میں ہماری حکومت گرائی تو لوگوں کا ردعمل مثالی تھا، انھیں دوبارہ مسلط کرنے سے ملک میں مایوسی چھائی، موجودہ مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو آپ اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے، ہم نے گزشتہ چار دہائیوں میں بر آمدات میں اضافے کا سوچا تک نہیں، جب تک بر آمدات میں اضافہ نہیں ہوگا پاکستان پیروں پرکھڑانہیں ہوگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے برت آمد کنندگان کے مسائل حل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بِلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے، ہمارے دور میں شرح نمو6 فیصد تھی، کابینہ کے سامنے شرح نمو کے اعدادو شمار رکھے تو ارکان مان نہیں رہے تھے، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بہترین کارکردگی ہماری تھی، ہم نے نادرا کے ساتھ بیٹھ کرنئے ٹیکس دہندگان کو سسٹم میں شامل کیا، ہم نے 55 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے پوری کوشش کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائیں، عالمی سطح پرخوردنی تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، کوئلےکی قیمت بھی بڑھی، اس کے باوجود ہم نے اشیا کی قیمتیں کم رکھیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لائی جائے، ہمارے خلاف پروپیگینڈا تھا کہ ملک تباہ ہوگیا لیکن ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالکان کہہ رہےتھےکہ ہمیں مزدور نہیں مل رہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایکسپوز ہوگئے، اسحاق ڈار کتنے پانی میں ہیں یہ سب کو پتا چل گیا، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہر فن مولا بن گئے تھے، ان کو یہی نہیں پتا کہ خوشحالی اور قانون کی حکمرانی جڑے ہوئے ہیں، ہمیں لیکچر دیے جارہے تھے ان کو این آر او دے دو اور آپ معیشت پر توجہ دو۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے