مارکیٹیں ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند ہونگے،وفاقی کابینہ

منگل 03 جنوری 2023ء

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں تیس فیصد کمی کریں گے جس سےسالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں دفاتر مارکیٹیں جلد بند ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا معمول نہیں، مارکیٹیں ،ریسٹورینٹس رات دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کی بھی یہی صورتحال ہے، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے، ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں،جو موسم سرما کی ڈیمانڈ سے سترہ ہزار میگواٹ زائد ہے، سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمی سے بچنے کے لیے ہم جو اضافی بجلی استعمال کرتے ہیں ان میں سےصرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں کہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب تیار نہیں ہوں گے جو بجلی زیادہ لیتے ہیں، اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کےلیےاچھی کارکردگی کے حامل آلات لا استعمال کریں گے، غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے