ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے فریقین میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

هفته 31 دسمبر 2022ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کراچی کا دورہ، پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب، کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گذر رہا ہے، پاکستان کو درپیش اقتصادی اور دہشت گردی کے چینجلز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118 ویں مڈشپ مین اور 26 ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف کی آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاس آئوٹ ہونیوالے ملکی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے اور ملکی میری ٹائم سرحدوں کے محافظ بننے پر انہیں مبارکباد دی، اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میری ٹائم امور مسلسل بدل رہے ہیں، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، نیوی کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، آرمی چیف نے زور دیا کہ نوجوان افسران بطور مستقبل کی قیادت اپنے طرز عمل، کردار، پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز کریں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے، پاکستان کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چینجلز درپیش ہیں، ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے، لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ مڈشپ مین نوفیل ملک کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم کا ملیر گیریژن کراچی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم نے یادگار شہدا پر حاضری، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، انہوں نے ملیر گیریژن میں کراچی کور اور رینجرز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے جدید جنگی رجحانات اور تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے استقبال کیا،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی