سعودی عرب اور چین سے تین ،تین ارب ڈالر حصول کےلئےمذاکرات جاری ہیں،وزیر مملکت خزانہ

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں سعودی عرب اور چین سے چھ اربڈالر ملنے کا امکان ہے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشاکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سعودی عرب اور چین سے تین،تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے،اور دونوں ممالک سے اس حوالے سے مذاکرات میں جلد پیش رفت کا امکان ہے وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف حکام سے رابطے میں ہے، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے، کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔ عائشہ غوث پاشانے واضح کیا پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاںپہلے بھی پوری کرتا رہا ہے اور اب بھی پوری کرے گا۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا