اسلام آباد خودکش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید،چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی

جمعه 23 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید،چار اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ٹیکسی گاڑی کا۔پہچھا کیا اور اسے آئی ٹین میں روکا گاڑی میں دو مشکوک افراد سوار تھے جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار عدیل موقع پر ہی شہید ہوگیا،چار پولیس اہلکار اور چار شہری زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کیا جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک موبائل فون بھی ملا جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ابتدائی تحقیقات کے مطابق پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی پولیس حکام کے مطابق خود کش دھماکے مقام سے حاصل ہونے والے شواہد کے مطابق مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملہ آوور کا ہدف ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جس کو بروقت کارروائی کر کے نہ صرف ناکام بنایا گیا بلکہ اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بھی بچا لیا گیا دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کے مالک کا تعلق چکوال سے ہے دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ ہے دھماکے کی تحقیقات فوری طور پر سی ٹی ڈی اسلام آباد کے سپرد کر دی گئیں ہیں جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب کی ٹیم تحقیقات میں معاونت فراہم کرے گی،گاڑی کے مالک کی گرفتاری اور تحقیقات کےلئے سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم چکوال پہنچ چکی ہے وزیر اعظم شہباز شریف،صدر مملکت،وزیر داخلہ اور سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرات کو سراہا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے