چمن واقعہ، افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،سیکیورٹی کی یقین دہانی تک پاکستانی ناظم الامور افغانستان نہیں جائیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

ترجمان دفتر خراجہ کی بریفنگ کہتی ہیں پاکستانی ناظم الامور سیکیورٹی یقین دہانی تک افغانستان نہیں جائیں گے،چمن واقعے کے حوالے سے بھی افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،سیلاب زدگان کی بحالی کےلئے ڈونرز کانفرنس آئندہ ماہ جنیوا میں ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف آئندہ سال دو شنبے کا دورہ کریں گے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔جب تک سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی پاکستان ناظم الامور افغانستان نہیں جائیں گے،جبکہ چمن واقعے کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کے صدر نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا، دورے میں تجارت، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم کے دورے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف آئندہ سال دوشنبے کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورۂ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جب کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی نے دورۂ پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس جنوری میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس جنیوا میں ہو گی، جس کی صدرات وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مشترکہ طور پرکریں گے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات