ہاوسنگ پروجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم سے قبل پیمرا سے این او سی لینا ہوگا

پیر 12 دسمبر 2022ء

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس،ہاوسنگ پروجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم کےلئے پیمرا کا این او سی لازمی قرار دے دیا گیا پیمرا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم بیگ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہاوسنگ پروجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم کےلئے پیمرا سے این او سی لینا ہوگا،جس کےلئے تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد پیمرا سے رجوع کرنا ہوگا،این او سی کے بغیر تشہیری مہم چلانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی ہوگی اجلاس میں لینڈنگ رائٹس کی اجازت کے حوالے سے نظر ثانی کےلئے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جبکہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سفارش پر میسرز چوہدری نذر محمد اینڈ کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری بھی دی گئی،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔