پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پیغام بھجواتے ہیں استعفے قبول نہ کریں،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا انکشاف

اتوار 11 دسمبر 2022ء

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فون کرکے کہتے ہیں استعفے قبول نہ کئے جائیں، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہتمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کو سہارا دینے کیلئےکردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں پارلیمان کے ذریعے قانون سازی کرنا اور قانون کی عملداری قائم کرنی ہے۔ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسوقت استعفیٰ قبول نہیں کرونگا، جب تک میری تسلی نہ ہو، اسپیکر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی والے لاجز میں بیٹھے ہیں، مراعات لے رہے ہیں، پیغام بھیجتے ہیں، فون کرتے ہیں کہ ہمارا استعفیٰ قبول نہ کریں۔ سپیکر کاکہنا تھاکہ اسمبلی مدت پوری کرتی ہے تو نظام مضبوط ہوگا، ویسے ہی الیکشن کاسال ہے، پانچواں سال شروع ہے، بطور اسپیکر میری خواہش ہوگی ہر اسمبلی مدت پوری کرے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے