او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ کشمیریوں سے ملاقات

اتوار 11 دسمبر 2022ء

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براھیم طحہ کا ایل او سی کا دورہ، سعودی عرب، ترکیہ اور سینگال سمیت 8 ممالک کے حکام پر مشتمل وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ، سیز فائر خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات،، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براھیم طحہ نے اپنے وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے، او ائی سی کے وفد میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے اور سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذربئیجان، نائجر اور سینگال کے 8 حکام نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا، وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، بعدازاں وفد نے فروری 2021ء سے قبل ایل او سی کی ہونیوالی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی، او آئی سی کےسیکریٹری جنرل نے مظفر آباد میں یادگار شہداء کا بھی دورہ کیا اور پھول چڑھائے، اور جدوجہد کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد