رانا ثنا اللہ خان منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

هفته 10 دسمبر 2022ء

گواہ منحراف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے منشیات اسمگلنگ کے کیس میں بری ہو گئے تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا اسلئے انہیں بری کیا جائے ۔ عدالت مین درخواست کی سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ خان کے وکیل فرہادشاہ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد اور انسپکٹر احسان اعظم بر آمدگی کے حوالے سے بیان کی تردید کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثنااللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔بعد ازیں انسداد منشیات عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کردیا۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور