ارشد شریف قتل کیس،سپریم کورٹ کے حکم پر نئی جے آئی ٹی تشکیل،پولیس،ایف آئی اے،آئی بی،ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

وفاقی حکومت نےارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کے حکم پر نئی جے آئی ٹی کے نام عدالت میں پیش کئے،عدالت کے حکم پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقارالدین سید بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں آئی بی سے ساجد کیانی ،ایم آئی سے مرتضی افضل اور آئی ایس آئی سے محمد اسلم کو بھی اسپیشل جے آئی ٹی کا رکن بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی جانب بنائی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے نئی اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے