اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان شہباز کو تیرہ دسمبر تک سرینڈر کرنے کا حکم،ایئر پورٹ پر گرفتاری سے روک دیا گیا

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم،ایئر پورٹ سے عدالت تک گرفتاری سے روک دیا گیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک مقیم ہیں ان پر ایف آئی آر اس دوران ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ سائل کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سلمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے، استدعا ہے کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکا جائے، وکیل امجد پرویز نے سلیمان شہباز کا ائیر ٹکٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نےسلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟