وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سعودی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر بات چیت

بدھ 07 دسمبر 2022ء

ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے وزیر خزانہ کی کاوشیں،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات،ملکی معاشی امور اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیااسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں قیمتی سرمایہ کاری پر سعودی فنڈ برائے ترقی کا بھی شکریہ ادا کیا،وزارت خزانہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ مملکت سعودی عرب کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہےوزیر خزانہ سحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور امداد پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی