ایران کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 22 اپریل 2024ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ پاکستان 22 سے چوبیس اپریل تک ہے اور ان کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اوراعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی پاکستان کے دورے پر آیا ہے ایران کے صدر دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے،صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دینا ہے،ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد تجارت توانائی کے حوالے سےاہم مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کریں گے دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے،نئی حکومت آنے کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟