بلیسٹک میزائل کےلئے آلات فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں

هفته 20 اپریل 2024ء

امریکا نے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن چار کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں چین کی 3 اور بیلاروس کی ایک کمپنی شامل ہے امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی جا رہی ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہے،پابندیوں کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود یا امریکی افراد کی تحویل میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کے تحت ایسے افراد کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار سے روک دیا گیا ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات