سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم

بدھ 17 اپریل 2024ء

پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل جاری، افواجِ پاکستان نے ٹاپ سٹی معاملے پر سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے،پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلیٰ سطح کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ سو سائٹی ٹاپ ستی کے حوالے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی یے، انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی، جس کی سربراہی ایک میجر جنرل رینک کے افسر ہونگے ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے،سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلی سطحی کمیٹی الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی، الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف اپنی سفارشات پیش کرے گی،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم